2023 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو دفن کر دیں گے
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ2023 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو دفن کر دیں گے ۔
راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کنٹورنمنٹ بورڈ انتخابات میں اکثریتی سیٹیں حاصل کر کے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ لاہور کی فتح پر بھی دل خوش ہوا لیکن راولپنڈی جیسا مقابلہ نہیں ہوا ، راولپنڈی کی عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جماعت کو ابدی نیند سلا دیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ 2023 کے انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی جماعت کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے ، نواز شریف کی قیادت میں تاریخی فتح حاصل کریں گے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ شفاف انتخابات کا مطالبہ الیکشن کمیشن ، عدالت عظمیٰ اور تمام اداروں سے ہے جس کو پورا ہونا چاہئے ، عمران خان دن رات عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں ، مفت ادویات ، ہیلتھ کارڈ، تعلیمی وظائف ، پنڈی ٹرانسپورٹ اپنے دور کی کامیابیاں گنواتے میں تھک جاتا ہوں ۔
