کارکن تیار رہیں ، انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ، مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جھگڑے ورکرز کے نہیں بلکہ قیادت کے ہیں ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ انتخابات کسی بھی وقت آ سکتے ہیں ، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے دوران 70 فیصد ووٹ حکومت کے خلاف پڑا ہے ، کارکن پوری طرح تیارر ہیں ۔آج عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت سے تنگ آ چکے ہیں ۔
