بلال شاہ کی معروف ٹکر ٹاکر حریم شاہ سے شادی کی تصدیق
بلال شاہ نامی نوجوان نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سے شادی کی تصدیق کر دی ہے ، سوشل میڈیا کے مقبول پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک شخص کے ہمراہ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے ،
ویڈیو کے دوران موبائل فون میں مصروف دیکھ کر حریم شاہ نے اس شخص کو بلال کے نام سے مخاطب کیا اور پوچھا کہ شادی ہوگئی ہے جس پر بلال شاہ نے تصدیق کی ’جی ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ حریم شاہ نے کچھ روز قبل اپنے شوہر کا نام بلال شاہ ہی بتایا تھا اور ان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے ، ان کے شوہر ان سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے ، معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یہ بھی دعویٰ کہ بلال شاہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوکے قریب سمجھے جاتے ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے ، تصویرم میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں ۔
