اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کیلئے مختص جگہ منسوخ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت مندر کی تعمیر کے خلاف کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی ہے ، عدالت نے مندر کیلئے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کو منسوخ کر دیا۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کینسل کر دی ۔ ہندو مندر کی تعمیر کے لیے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں جگہ مختص کی گئی ، مختص کردہ جگہ میں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کی تعمیر ہونی تھی۔
شہری کی مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، وکیل سی ڈی اے جاوید اقبال وینس نے اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو پیشرفت سے آگاہ کیا۔
وکیل جاوید اقبال وینس کا موقف ہے کہ ہندو مندر کی تعمیر کے لیے زمین کی الاٹمنٹ وفاقی کابینہ کی ہدایت پر منسوخ کی گئی ہے۔
