8 ماہ کے دوران مہنگائی ختم ہونا شروع ہو جائے گی
حکومت کی جانب سے 6 سے 8 ماہ کے دوران مہنگائی نارمل کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے ، اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ حکومت نے ملکی مسائل کے خلاف ہمیشہ بہترین حکمت عملی اپنائی ہے۔ کرونا سمیت دیگر چیلنجز سے بہترین حکمت عملی سے نمٹا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا کام مایوسی اور جھوٹ پھیلانا ہے ، تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں ، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے ۔
فواد چودھری نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ پوری طرح فعال ہے ، حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی صنعتیں بحال ہو چکی ہیں ، زرعی معیشت خوشحال ہے ، مزدور، کسان اور صنعتوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے ، انشاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائیں گی۔
