اسلام آباد میں اومیکرون وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا
اسلام آباد میں اومیکرون وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا، اسلام آباد کے شہری میں وائرس کی تصدیق کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا،
این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
متاثرہ مریض کے حوالے سے کنٹیکٹ اور ٹریسنگ کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر زعیم ضیا نے اس حوالے سے بتایا کہ شہری میں اومی کرون کی تصدیق کر دی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی میں اومیکرون ویرینٹ کی تشخیص ہوئی، شہری کی بیرون ممالک ٹریول کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں، صرف کراچی جانا ہوا ہے۔
اومیکرون سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ٹیمیں تیار ہیں، اومیکرون ویرینٹ کا مقابلہ ماضی کی طرح کیا جائے گا۔
