نواز شریف کی برطانیہ میں ویزہ توسیع درخواست مسترد ہو چکی
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان ظاہر کر دیا،
معاون خصوصی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع کی درخواست مسترد ہو چکی، اور وہ اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتا ہے ویزہ مسترد کر کے بے دخل کیا جائیگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ انقلابی نواز شریف نے کفن باندھ لیا کا بیانیہ بنانے کے لیے پہلے کچھ لوگوں کو استعمال کیا گیا،
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اب انھیں انقلاب کی معطلی اور اسی اسٹیبلشمنٹ سے “ڈیل” کا بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے حوالے سے برطانیہ سے دھکا پڑنے کا قوی امکان ہے۔
