یونان: تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 16 افراد ہلاک

یونان میں کشتی حادثے کے دوران 16 افراد جان کی بازی ہار گئے، غیرقانونی تارکین کشتی کے ذریعے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق اس کشتی میں سوار 80 میں سے 63 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
تاہم حادثے کے شکار افراد میں ایک شخص کو لاپتہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
یونان میں کشتیوں کے تین مختلف حادثات میں بدھ سے اب تک 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Back to top button