ٹیسٹ کرکٹر عابد علی ہسپتال سے ڈسچارج

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی سینے میں تکلیف میں بہتری کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیئے گئے۔
ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے والد نے بتایا کہ وہ دو ہفتوں تک کراچی میں ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔
دریں اثنا کراچی کے نجی ہسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے، عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں انجیوگرافی کے بعد اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں۔

Back to top button