پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے بھارت کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

متحدہ عرب امارات میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران پاکستان ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم نے حریف کی جانب سے 238 رنز کا ہدف 8 وکٹوں‌ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان قاسم اکرم نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ باؤلر ذیشان ضمیر نے تین اور اویس علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کپتان قاسم اکرم اور ماض صداقت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
یاد رہے کہ انڈر 19 ایشاء کپ کرکٹ میں پاکستان نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، افغان ٹیم صرف 52 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ پاکستان جونیئرز نے ہدف 6 وکٹ پر حاصل کر لیا تھا۔

Back to top button