فیفا ورلڈ کپ: مصر کی تاریخی جیت، آسٹریلیا ایونٹ سے آؤٹ
فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا مقررہ اور اضافی وقت 1-1 گول سے برابر رہا، جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔ مصر کے کھلاڑیوں نے اپنی چاروں پنالٹیز کامیابی سے گول میں تبدیل کیں، جبکہ آسٹریلیا صرف دو پنالٹیز سکور کر سکا۔
مصری ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 13ویں منٹ میں امام عاشور کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ تاہم آسٹریلیا نے دوسرے ہاف میں واپسی کرتے ہوئے 55ویں منٹ میں مقابلہ برابر کر دیا۔
ٹرمپ کے خوراک سے متعلق دعوے پر ایران کا دوٹوک جواب
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مصر کی جانب سے محمد صابر، رامے رابا، محمد صالح اور حسام عبدالمجید نے کامیابی سے گول اسکور کیے اور ٹیم کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
