اسلام آباد میں دہشتگردی کے پیش نظر متعدد تعلیمی ادارے بند

وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر متعدد بڑے تعلیمی اداروں کو بند  کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں حساس اداروں کی  جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر بند ہونے والے تعلیمی اداروں میں ائیر یونیورسٹی، نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہیں، اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ اس تھریٹ کی روشنی میں اسلام آباد میں سکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں گشت بڑھانے اور سب ڈویثزن پولیس افسران کو پیٹرولنگ کی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سویلین خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظمیوں کے خلاف ملک میں ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں ان تنظیموں کی جانب سے ممکنہ حملوں کا خطرہ تو موجود تھا لیکنپاکستان کی طرف سے ایران میں کالعدم تنظیم بلوچ لیبریشن آرمی اور اس کی ہم خیال جماعتوں کے ٹھکانوں پر مزائیل حملے کے بعد حملے کے امکانات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Back to top button