اسماعیل قاآنی ایرانی قدس فورس کے نئے چیف مقرر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ان کے نائب اسماعیل قاآنی کو پاسداران انقلاب کی قدس فورس کا نیا چیف مقرر کردیا۔
خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق قدس فورس کے نو منتخب سربراہ ہلاک ہونے والے جنرل کے نائب چیف کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے نئے سربراہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘قدس فورس کی کمانڈ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو دی جاتی ہے جو مقدس دفاع میں اہم ترین کمانڈروں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے شہید ہونے والے کمانڈر کے ساتھ مختلف علاقوں میں اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔سپریم لیڈر نے کہا کہ قدس فورس کا منصوبہ نئے چیف کے ساتھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔آیت اللہ خامنہ ای نے تمام ساتھیوں کی موجودگی اور کمانڈر اسمٰعیل قاآنی کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا۔
خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔ایران نے بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی حملے میں قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر واشنگٹن سے بدلہ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے خطرناک نتائج کی دھمکی دی تھی۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے قاسم سلیمانی کو مزاحمت کا عالمی چہرہ قرار دیا اور ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ قاسم سلیمانی سے ‘بہت سال پہلے ہی نمٹ لینا چاہیے تھا کیونکہ وہ بہت سے لوگوں کو مارنے کی سازش کر رہے تھے لیکن وہ پکڑے گئے۔
علاوہ ازیں امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کا مقصد ایک ‘انتہائی حملے’ کو روکنا تھا جس سے مشرق وسطیٰ میں امریکیوں کو خطرہ لاحق تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button