اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر موخر

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا ہے۔
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
