سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیشی

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز آج ایف آئی اے میں پیش ہوئے ہیں جہاں منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سوال نامہ دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سلیمان شہباز نے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں۔
