افغانستان کیلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد مستعفی

امریکہ کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں جن کی جگہ نئے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کے نام کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے ، تھامس ویسٹ اس سے قبل نائب نمائندہ کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔
تھامس ویسٹ سابق صدر اوباما کے دور میں نیشنل سکیورٹی کونسل کا بھی حصہ رہے ہیں ، امریکی وزیرخارجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے والے زلمے خلیل زاد سے اظہار تشکر کیا اور تھامس ویسٹ کا پرتپاک الفاظ میں خیر مقدم کیا۔
انٹونی بلنکن نے ایک پیغام میں کہا کہ امریکا کے لیے دہائیوں کی خدمات پر زلمے خلیل زاد کے شکر گزار ہیں۔
