پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی حدود سے بھگا دیا

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود سے بھاگنے پر مجبور کر دیا جبکہ بھارتی آبدوز کی واپسی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی آبدوز نے جاسوسی اور جنگی مقاصد سے چوری چھپے پاکستان کی حدود میں گھسنے کی کوشش کی ، 16 اکتوبر کو بھارتی آبدوز پاکستانی سمندری حدود کے قریب موجود تھی اور پاکستان بحریہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
پاکستان نیوی کے نگرانی پر مامور طیارے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کرکے نہ صرف بھارتی آبدوز کا پتہ لگایا بلکہ اسے پاکستانی حدود سے بین الاقوامی سمندر میں بھاگنے پر مجبور کر دیا ، پاک بحریہ نے موقع کے باوجود آبدوز کو ہدف نہیںبنایا لیکن اسے مسلسل وارننگ دی جاتی رہی جس کی وجہ سے اس کو پاکستانی حدود سے نکلنا پڑا۔
پاک بحریہ بھارتی آبدوزآئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے سخت نگرانی جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا واقعہ ہے جس میں پی این لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ کے ذریعے بھارتی بحری آبدوز کا وقت سے پہلے سراغ لگایا گیا۔
