کرونا نے مزید 20 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں ، وائرس نے مزید 20 افراد کی جان لے لی ، این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 603 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
کرونا کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے ہفتے میں ایک روز کی کاررباری بندش ختم کر دی ، ملک بھر میں مارکیٹس اب ہفتے میں ساتوں روز کھلے رہیں گی۔
مکمل ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی سینما ہائوسز اور مزارات میں جانے کی اجازت دی جائے گی ، شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات میں افراد کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے ۔
اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کے اجلاس میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کرونا پھیلاؤ اور ویکسینیٹڈ افراد کی تعداد کے پیش نظر ہفتہ وار ایک روز کی کاروباری بندش ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شادی کی انڈور تقریبات میں 400 اور آوٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
کرونا پابندیوں کا اطلاق 16سے 31 اکتوبر2021 تک ہوگا ، 28 اکتوبر کو این سی او سی اجلاس میں کورونا پابندیوں پر نظرثانی کی جائے گی۔
