شہباز شریف صادق اور امین ہیں تو شواہد پیش کریں

مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بین الاقوامی صادق اور امین ہیں تو عدالتوں میں شواہد لے کر آئیں لیکن مریم نواز اور شہباز شریف دونوں کیسز کو طول دے رہے ہیں۔
مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا احتساب عدالت میں کیس تھا لیکن وہ بہانہ بنا کر اسلام آباد چلے گئے ، یہ ان کی شو بازی کا واضح ثبوت ہے۔سیاست میں آنے کے بعد شہباز شریف کے اثاثے تیزی سے بڑھے، 1990 میں ان کے اثاثے 21 لاکھ تھے جبکہ 2003 سے 2009 تک شہباز فیملی کے اثاثوں میں 66 کروڑ کا اضافہ ہوا۔
مشیر برائے احتساب نے کہا کہ شہبازشریف نے مجھےعدالتوں میں گھسیٹنے کا اعلان کیا تھا ، احتساب کا یہ کیس عدالتی نظام کیلئے چیلنج ہے، نئے آرڈینینس کے مطابق 6 ماہ کے دوران کیس کا فیصلہ لازم ہے۔
مشیر داخلہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ان کیسز کے فیصلے ہو جائیں گے ، مہنگائی عالمی مسئلہ ہے ، کوئی حکومت نہیں چاہتی مہنگائی کرکے عوام میں غیر مقبول ہو جائے۔
