عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ، پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے ، جس پر نیپرا 27 اکتوبر کو فیصلہ کرے گا۔

دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ دو فیصد بجلی پیدا کی گئی اور کوئلے سے 17 اعشاریہ صفر پانچ فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی ہے ۔

Back to top button