افغان خاتون نے امریکی طیارے میں بچی کو جنم دیدیا

طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد افغان شہریوں سمیت غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، اسی انخلا کے دوران امریکی فوجی طیارے میں سوار ایک افغان خاتون نے جرمنی کی ائیر بیس پر بچی کو جنم دے دیا۔

امریکی فضائیہ نے ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایک افغان خاتون نے ہفتے کے روز جرمنی کے رامسٹین ائیر بیس پر بچی کو جنم دیا ہے۔

امریکی فضائیہ نے کہا کہ اونچائی پر ہونے کے سبب طیارے میں ہوا کا دباؤ کم تھا جس کی وجہ سے حاملہ خاتون کی حالت بگڑنے لگی تھی، جہاز کے کمانڈر نے طیارے میں ہوا کا دباؤ بڑھانے کے لیے کسی اونچائی والی جگہ پر اترنے کا فیصلہ کیا۔

امریکی فضائیہ کے جاری اعلامیے کے مطابق کمانڈر کے اس فیصلے نے ماں کی حالت بہتر اور بچی کی زندگی بچانے میں مدد کی۔بعدازاں بچی اور ماں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت اب پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔

Back to top button