الیکشن کمیشن :عمران پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جرمانہ برقرار

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی پشاور کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے جرمانہ برقرار رکھا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے دائر اپیل پر فیصلہ سنایا۔

ڈی ایم او پشاور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جسے الیکشن کمیشن پشاور نے آج بروز منگل 29 نومبر کو مسترد کردیا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فیصلے پر تین دن میں اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

Back to top button