الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا شیڈول تبدیل کردیا

 الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی عمل کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب امیدواروں کو انتخابی نشان 20 سے 26 اپریل تک الاٹ کیے جائیں گے، 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات کے دوران انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شیڈول میں تبدیلی امیدواروں کی سہولت کیلئے کی گئی،  پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیلئے پولنگ کی تاریخ 14 مئی برقرار رہے گی۔

Back to top button