الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس میں پی ٹی آئی کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کرتےہوئے دس صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کافیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سےتحریر کیا گیاہے، جس میں انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کےدائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کر دیاگیا۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کےالتواء کی درخواست بھی مسترد کر دی جب کہ انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پر فیصلے تک مؤخر کی استدعا بھی مسترد کی گئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ : چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ہٹانے کا حکم
فیصلے میں الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو ایف آئی اےسے پارٹی آفس سے ل جائے گئے دستاویزات کی واپسی کےلیے عدالت سےرجوع کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے کےمطابق الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 208 کےتحت انٹرا پارٹی انتخابات کےقانونی تقاضوں کا جائزہ لینا کمیشن کی ذمہ داری ہے،شق 209 تھری کےتحت سرٹیفکیٹ کےاجراء کےحقائق دیکھنا کمیشن کہ ذمہ داری ہے۔
