لاہور ہائی کورٹ : چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ہٹانے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نےچیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دے کر عہدے سےہٹانے کا حکم دےدیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نےچیئرمین نادرا کی تقرری کےخلاف درخواست کو منظور کرلیا۔شہری اشبا کامران نےچیئرمین نادرا منیر افسر کی تقرری کو چیلنج کر رکھاتھا۔

کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشہ اور جاں بحق افراد کےلواحقین میں معاملات طے

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگراں حکومت نے نادرا قانون میں ترامیم کرکےحاضر سروس آرمی افسر کو تعینات کرنے کی منظوری دی، نگراں حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قراردے، عدالت حاضر سروس فوجی افسر کو بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔

Back to top button