کارساز حادثہ کیس : ملزمہ نتاشہ اور جاں بحق افراد کےلواحقین میں معاملات طے

کراچی میں کارساز روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کےلواحقین درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔
جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کےورثا نےحلف نامے تیار کروالیے، حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیےجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نتاشہ کے اہل خانہ نے آمنہ کے اہل خانہ کو ساڑھے 5 کروڑ روپے سےزائد دیت کےطور پر رقم ادا کردی، رقم کی ادائیگی پے آرڈر کےذریعے کی گئی جب کہ آمنہ کےکسی رشتے دار کو کمپنی میں ملازمت بھی دی جائےگی۔ فریقین کےدرمیان دیت کا معاہدہ شرعی قوانین کو مد نظر رکھتےہوئے کیاگیا ہے، جاں بحق افراد عمران عارف اور آمنہ عارف کےورثا کی جانب سےحلف نامہ بھی تیار کروالیا گیا۔
حلف نامے آج ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت میں پیش کیےجائیں گے، ورثا کی جانب سےملزمہ کی درخواست ضمانت پر نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا جائےگا۔اس کےعلاوہ نو اوبجیکشن سرٹیفکیٹ جاں بحق ہونےعمران عارف کی اہلیہ رومانہ عمران،بیٹے اسامہ عارف اور بیٹی عمیمہ کی جانب سےجمع کروائےجائیں گے۔
عامر ڈوگر نے بھی عمران خان حکومت میں فیض حمید کے کردار کا اعتراف کرلیا
حلف نامے کےمطابق جاں بحق افراد کےلواحقین نے کہاہے کہ ہمارےدرمیان معاملات طے پاگئے ہیں،ہم نے ملزمہ کو معاف کردیا ہے،ہم نے اللہ کے نام پر معاف کیاہے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
متاثرہ فیملی کےحلف نامے میں کہاگیا ہےکہ ملزمہ کو ضمانت دینےپر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے،جو حادثہ ہواتھا وہ جان بوجھ کر نہیں کیاگیا، ہم نےبغیر کسی دباؤ کہ یہ سرٹیفکیٹ دیاہے، ہم نےحلف نامے میں جو کچھ کہاہے بالکل درست کہاہے۔
خیال رہےکہ 20 اگست کو کارساز روڈ کرتیز رفتار گاڑی کی ٹکر سےموٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہوگئےتھے،حادثے میں جاں بحق ہونےوالی آمنہ عارف گھر میں سب سےچھوٹی اور لاڈلی تھی، والد نےاسے پاپڑ فروخت کرکے تعلیم کے زیور سےآراستہ کیا تھا۔
