الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں ہے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم ووٹںگ مشین کے استعمال کے حق میں ہیں ، الیکٹرانک ووٹںگ مشین سود منڈ ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا
اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا جبکہ کمیٹی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آن بورڈ ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کا عدم اعتماد حقائق پر مبنی نہیں، ٹیکنیکل ایوالیویشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،کمیٹی وزارت سائنس کیساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مشاورت کر رہی ہے، باہمی اتفاق رائے سے اگر حل نکل آتا ہے تو الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں ہے.
بیان میں مزید کہا گیا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 17 اگست کو مشینوں پر ڈیمو دیا تھا۔
