کراچی :ہوٹل کے اندر فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

 اورنگی ٹاؤن میں واقع ہوٹل کے اندر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا افسر شہید ہوگیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار مین مارکیٹ میں واقع ہوٹل کے اندر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کا افسر شہید ہوگیا، مقتول کی شناخت اے ایس آئی 45 سالہ اکرم خان کے نام سے ہوئی جو کہ منگھوپیر انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات تھا جسے سینے اور پیٹ پر گولیاں لگی تھیں جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شلوار قمیض پہنے ایک ملزم نے دونوں ہاتھوں میں موجود اسلحے سے فائرنگ کی،پاکستان بازار پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Back to top button