امداد کی تقسیم کے دوران پھر اسرائیلی بمباری،9فلسطینی شہید

غزہ میں امداد تقسیم کرنے والے ٹرک پر اسرائیلی بمباری سے 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کی جانب سے یہ وحشیانہ اقدام غزہ کے علاقے دیر البلاح میں کیا گیا جہاں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینی ایک امدادی ٹرک کے گرد جمع تھے جو کہ ان میں خوراک تقسیم کر رہا تھا۔
اسرائیلی فضائی حملے سے ٹرک تباہ ہوگیا اور وہاں موجود 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
غزہ میں ہر 4 میں سے ایک فرد بھوک کے باعث موت کے منہ میں پہنچ چکا ہے، اقوام متحدہ
خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو بھی امداد کے منتظر فلسطینیوں کو اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 116 فلسطینی شہید اور 750 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی حملےکو فلسطینیوں کی نسل کشی کا اقدام قرار دیا ہے۔

Back to top button