وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 

 

 

پشاور کی عدالت نے ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنےکے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےخلاف درج مقدمے کی سماعت کی،دوران سماعت ملزم کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتےہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے مشاورت کے بغیر خیبرپختونخوا کا مکمل بجٹ پیش کرنے کی تصدیق

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،جس میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

 

Back to top button