امریکا میں دوران زچگی ماؤں کی شرح اموات میں اضافہ

 امریکا  میں 20 سال کے  عرصے میں دوران زچگی ماؤں کی اموات کی شرح  دگنی سے زیادہ ہوگئی، دوران زچگی یا حمل سے جڑی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرجانے والی ماؤں میں زیادہ تعداد سیاہ فام خواتین کی ہے۔عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق امریکا میں   اس موضوع پر تحقیق کی گئی  جس میں 1999  سے 2019  کے درمیان حمل، زچگی  یا اس سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے انتقال کرجانے والی خواتین کی اموات کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا۔اس تحقیق  کے نتائج  سے یہ  بات سامنے آئی کہ دو عشروں کے دوران، حمل، زچگی اور وضع حمل کے بعد اس سے جڑی پیچیدگیوں کے باعث موت کا شکار ہوجانے والی ماؤں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے اور ان میں اکثریت سیاہ فام خواتین کی ہے۔

طبی جریدے   JAMA  میں شائع ہونے والے تحقیقی مطالعے کے مطابق 2019  میں دوران  حمل یا زچگی  انتقال کر جانے والی ماؤں کی تعداد 1210  تھی، جب کہ 1999 میں دوران  زچگی 505خواتین  موت کا شکار ہوئی تھیں۔

تحقیق  کے مطابق امریکی قبائل  اور الاسکا کی مقامی آبادی کی خواتین میں شرح اموات میں سب سے زیادہ  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ایک  لاکھ بچوں کی پیدائش پر ماؤں کی  شرح اموات  مجموعی طور پر 12.7 فیصد سے بڑھ کر 32.2 فیصد پر آگئی ہے۔

Back to top button