ٹماٹرجلدکی خوبصورتی کیلئےفائدہ مند قرار

ماہرین کاکہناہے کہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ٹماٹر جلد کی رنگت بہتر بنانے اور اسے تازگی دینے میں معاون سمجھا جاتا ہے۔

چہرے کی رونق بحال کرنے کے لیے ٹماٹر کا فیس ماسک بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ایک ٹماٹر کو اچھی طرح میش کرکے اس میں تھوڑا سا دہی شامل کریں اور دونوں اجزا کو اچھی طرح ملا لیں۔ تیار شدہ ماسک چہرے پر لگائیں اور تقریباً 20 منٹ بعد پانی سے دھولیں۔ یہ ماسک دھوپ سے متاثرہ جلد کو تازگی اور نکھار دینے میں مدد کرسکتا ہے۔

سورج کی تپش سے متاثرہ یا سن ٹین والی جلد کے لیے ٹماٹر کے ساتھ لیموں کا رس بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ چند ٹماٹر کاٹ کر ان میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس آمیزے کو چہرے کے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔ کچھ دیر بعد تھوڑا پانی لے کر چہرے پر ہلکا مساج کریں اور پھر اسے دھولیں۔ تاہم حساس جلد رکھنے والے افراد کو یہ طریقہ استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Back to top button