ہانگ کانگ سکواش اوپن چیمپئن شپ:پاکستان کے عمیر عارف نےجیت لی

پاکستان کے نوجوان سکواش کھلاڑی عمیر عارف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ جونیئرسکواش اوپن کا انڈر 17 ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

جونیئر سکواش اوپن انڈر 17 کے فائنل میں عمیر عارف نے انگلینڈ کے لیوک میک برائیڈ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

فائنل میں عمیر عارف نے پہلا گیم 4-11 سے گنوایا تاہم اگلے دو گیمز میں 11-6 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی۔

انگلش کھلاڑی نے چوتھا گیم 11-9 سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا، تاہم فیصلہ کن گیم میں عمیر عارف نے 11-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمیر عارف اس سے قبل ورلڈ جونیئر اور ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں، جبکہ وہ بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کے فیلو بھی ہیں۔

 

Back to top button