امریکہ زورداردھماکےسےگونج اٹھا، گھروں کونقصان

امریکی ریاست ٹیکساس میں زوردار دھماکےنےہوسٹن شہرکوہلا کررکھا دیا اوراس سےکئی گھروں کونقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق علی الصبح ہونے والے زوردار دھماکے کے بعد علاقہ مکین دہشت زدہ ہو کر گھروں سےباہرنکل آئے۔ ہوسٹس کےفائر ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ دھماکےسےزخمی ہونے والےایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرفائٹرز، ایمرجنسی سروسزاورپولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ پولیس نے واقعےکو’عمارت کا دھماکا’ قراردیا اورشہریوں کواس شمال مغربی علاقےمیں آنےسےگریز کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کےمطابق صبح سوا چار بجےگرائنڈنگ اورمینوفیکچرنگ سے متعلق کاروبار کی عمارت میں ہوا۔ سیکیورٹی کیمرا کی سامنےآنےوالی ویڈیو فوٹیج میں زورداردھماکےکےبعد گہرا دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت اوراس سےجانی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
مقامی ‘کے پی آر سی ٹو’ نیوز چینل نے اپنی ویب سائٹ پرشائع رپورٹ میں بتایا کہ ‘دھماکے سے علاقے کے تقریباً تمام گھروں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اورگھروں کےشیشےاوردروازے ٹوٹ گئے۔’مقامی شہری مارک بریڈی نے’کے پی آر سی’ کو بتایا کہ ‘دھماکا انتہائی زوردار تھا جس سےہم سب اپنےگھروں میں خوفزدہ ہو گئے۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘دھماکے سے ہمارےگھرکی تمام کھڑکییاں ٹوٹ گئیں، تمام گھروں کے گیراج کےدروازے ٹوٹ گئے جبکہ دھماکے کے مقام کے قریب واقع گھروں کی چھتوں اوردیواروں کو بھی بُری طرح نقصان پہنچا۔’
