رائل رمبل 2020 کے ممکنہ فاتح کا نام سامنے آگیا

ڈبلیو ڈبلیوای کےایونٹس میں اگررائل رمبل کوسب سےدلچسپ قراردیا جائےتوغلط نہ ہوگا کیونکہ تیس ریسلرزکےدرمیان ہونےوالا مرکزی میچ میں ان افراد کو بھی دلچسپی ہوجاتی ہےجواس کھیل کو کچھ زیادہ پسند نہیں کرتے۔
اس سال ہوسٹن میں 26 جنوری کو شیڈول اس ایونٹ میں ٹائٹل میچزسے ہٹ کر لوگوں کو اصل دلچسپی رائل رمبل مقابلےکے نتیجےمیں ہی ہے، جس کا فاتح ریسل مینیا 36 میں کسی ٹائٹل میچ کا حصہ بنے گا۔ اس بار رائل رمبل میچ کی خاص بات یہ ہےکہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بروک لیسنرنےبھی خود کواس میچ میں شامل کرنےکا اعلان کیا ہےاوروہ رنگ میں داخل ہونے والےپہلےریسلرہوں گے۔
یہی وجہ ہےکہ میچ سےپہلے ہی ممکنہ کامیاب ریسلرزکےبارے میں افواہیں گردش کررہی ہیں، جس سےلوگوں میں جوش و خروش مزید بڑھ رہا ہے۔ اب اس مقابلےمیں کون جیتا ہے، اس کا فیصلہ تواتوارکی شب ہوجائےگا، مگرکون اس میں کامیاب ہوتا ہے، وہ نام لوگوں کومایوس یا پرجوش کرے گا۔ اب تک ڈبلیو ڈبلیوای کی جانب سےاس مقابلےکےتیس میں سے25 ریسلرزکےناموں کااعلان کردیا گیا ہےجبکہ5 جگہیں ابھی تک خالی ہیں، جس میں غیرمتوقع نام سامنےآنےکاامکان ہے۔
اورجب فیورٹ ریسلرزکی بات کی جائےتو سب سےزیادہ امکانات ڈبلیو ڈبلیوای کے مقبول ترین ریسلرزمیں سےایک رومن رینز کے ظاہرکیےجارہے ہیں، جوکامیابی کی صورت میں ایک بارپھرچیمپئن شپ مقابلوں کا حصہ بن جائیں گے۔ درحقیقت کینسرکا علاج کرانےکےبعد واپسی کرنےوالےرومن رینز گزشتہ ایک سال سےچیمپئن شپ کی دوڑمیں شامل نہیں بلکہ دوسرےدرجےکےمقابلوں کا حصہ بنتےآئےہیں۔ اوررومن رینزوہ نام ہےجوڈبلیو ڈبلیوای چیئمین ونس میکموہن کو بھی پسند ہےجوانہیں ایک بارپھرریسل مینیا مین ایونٹ کا حصہ بنانا چاہتےہیں۔
درحقیقت مختلف ویب سائٹس میں رائل رمبل کی پیشگوئیوں کےحوالےسےبھی رومن رینز کا نام ہی ہاٹ فیورٹ ہےجو یہ مقابلہ جیت کرریسل مینیا میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بروک لیسنریا یونیورسل چیمپئن (برے وائیٹ یا ڈینیئل برائن جن کا مقابلہ رائل رمبل میں چیمپئن شپ کےلیےہورہا ہے) کےمدمقابل آسکتےہیں۔ رومن رینزاس سےقبل 2015 میں بھی رائل رمبل مقابلہ جیت چکےہیں اوراگروہ اس سال بھی ایسا کرنےمیں کامیاب رہتےہیں تویہ دوسری بارہوگا۔
رائل رمبل مقابلےکوسب سےزیادہ 3 باراسٹون کولڈ نےاپنےنام کیا ہےجبکہ جان سینا، ٹرپل ایچ، رینڈی اورٹن، شان مائیکل اور ہلک ہوگن 2، دو باریہ مقابلہ جیتنےوالےریسلرہیں۔ رومن رینزکےبعد دوسرے نمبرپرڈریومیکنٹائرکا نام لیاجارہا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ برس سیٹھ رولنزنےیہ مقابلہ اپنےنام کیا تھا، اوران کا نام بھی مقابلےسے کچھ عرصے پہلے ہی فیورٹ قراردے دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button