دنیاکاسب سے’سستا’اسمارٹ فون پاکستان میں متعارف

مقبول موبائل آپریٹنگ کمپنی جازنے پاکستان میں دنیا کا سب سے ‘سستا’ اسمارٹ فون متعارف کرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
جاز ڈیجیٹ 4 جی نامی اس فون کو پاکستان کا اسمارٹ فون قرار دیا گیا ہے جسےگزشتہ روزمتعارف کرایا گیا۔ کمپنی کے مطابق اگرچہ اس وقت ملک میں وائس اورڈیٹا ٹیرف ریٹس میں کمی آئی ہےمگرانٹرنیٹ تک رسائی کے حوالےسےسب سے بڑی رکاوٹ اسمارٹ فونز کی قیمتیں ہیں۔
جاز نے اس فون کے لیے کائی او ایس ٹیکنالوجیزسےاشتراک کیا اوراسےدنیا کا سب سےسستا اسمارٹ فیچرفون قراردیا۔ اس فون کی قیمت 18سوروپے رکھی گئی ہےاوراسے خریدنے کےلیے صارف کوایک سال کےلیےجازسروس کولینا ہوگا جس کی ماہانہ فیس 300 روپے ہے جس میں ایک ہزارموبائل منٹس، ایک ہزارایم بی ڈیٹا، مفت ایس ایم ایس اورڈاکٹروں کو مفت کالنگ کےساتھ اولین3 ماہ تک فیس بک اورواٹس ایپ سروسزمفت ہوں گی۔
اس فون کےساتھ جازسپرفورجی سم ملےگی اورصارفین اس میں واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب، گوگل میپس، گوگل وائس اور دیگر200 سےزائد دیگرایپس تک رسائی کائی اسٹورکی مدد سےحاصل کرسکیں گے۔ کائی اوایس اینڈرائیڈ اورآئی اوایس کے بعد اس وقت دنیا کا تیسرا بڑا موبائل آپریٹنگ سسٹم سمجھا جاتا ہےجبکہ فون میں فرنٹ اوربیک پرایک، ایک کیمرا، بلیوٹوتھ، وائی فائی اورہاٹ اسپاٹ جیسےفیچرزبھی ہوں گے۔
jaz 2
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فون کو متعارف کرانےکا مقصد مہنگے فونز کی استطاعت نہ رکھنے والےافراد تک 4 جی سروس پہنچانا ہے جواس وقت فیچراور2 جی فونز استعمال کررہے ہیں۔ اس موقع پربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشترنےکہا ‘ٹیکنالوجی کی مدد سےکم آمدنی والےافراد کوآگےلانےمیں مدد دی جائے، اس وقت غریب خواتین ڈیجیٹل دنیا سےباہر ہیں اوراس طرح کےاقدامات سےغربت میں کمی لانےکی کوششوں کوزیادہ بہتربنایا جاسکتاہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button