امریکہ سمیت کسی ملک کا مجھ پر کوئی دبائو نہیں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت کسی ملک کا مجھ پر کوئی دبائو نہیں، اور نہ ہی کوئی ایسا کر سکتا ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں امریکی سفیر سے ملاقات اور گفتگو کی ویڈیو نہیں دکھا سکتا، کچھ معاملات ریاستی راز ہوتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ نے ایکشن لیا مگر یہاں توسیع دے دی گئی؟

انہوں نے جواب دیا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کسی ایکشن سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے، 3 ماہ بعد نئی حکومت آجائے گی وہی کرکٹ بورڈ کے معاملے کو دیکھے گی، ہم کیوں کسی اور کی ذمے داری اپنے اوپر لیں۔

Back to top button