امریکہ کا بھارت کیساتھ تعلقات محدود کرنے کااعلان

سکھ رہنما کے قتل کے بعد امریکہ کے بھی بھارت کے ساتھ تعلقات کشیدہ صورتحال اختیار کر گئے۔بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے بعد امریکا کے ساتھ بھی بھارت کے تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔ امریکا کو غیرمعینہ مدت کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ رابطہ محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بیان میں کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔بھارت کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنا ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا میں رہنے والے ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی حاصل ہے اور سکھوں کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق کوئی تحفظات نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  مودی سرکار نے کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی سکھوں کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن منہ کی کھانا پڑی۔

Back to top button