شام کی فوجی اکیڈمی میں ڈرون حملہ ،100سے زائد افراد ہلاک

شام کی ایک فوجی اکیڈمی میں ڈرون حملے میں 100سے افراد ہلاک ہو گئے۔شام کے وزیر دفاع حملے سے کچھ دیر قبل ہی گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد اکیڈمی سے نکلے تھے۔بارہ سالہ خانہ جنگی کے دوران یہ ڈرون حملہ سب سے مہلک ترین ہے اور اس میں شامی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شامی وزارت دفاع کے مطابق دہشت گردانہ حملے کیلئے ڈرون کا استعمال کیا گیا اور اس میں فوجی اور سویلین کی بڑی تعداد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

فوجی اکیڈمی پر حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے نہیں اٹھائی ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے کسی کا نام لیا گیا ہے۔

Back to top button