امریکی عدالت نے 48سال سزابھگتنےوالاقیدی بے گناہ قراردیدیا
امریکی ریاست اوکلاہوما می کی عدالت نے 48سال سزا بھگتنےوالا قیدی بے گناہ قرار دیدیا۔ عدالت نے 70 سالہ گلین سیمنز کو 48 سال ایک ماہ اور 18 دن قتل کے جرم میں قید کے بعد بے گناہ قرار دے دیا۔
جج کا کہنا تھا کہ تمام ثبوتوں اور شواہد کی بنیاد پر ثابت ہوگیا ہے کہ قتل ملزم گلین نے نہیں کیا اور وہ بے گناہ ہیں۔اہم ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کورٹ نے جولائی میں گلین سیمنز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
گلین کو 1974 میں مقامی اسٹور میں ڈکیتی کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔امریکا میں بے گناہ قیدی کی یہ اب تک کی طویل ترین سزا ہے۔