انتخابات ،عوامی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹرقائم کردیاگیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم ہونے سے عوام کو الیکشن کے حوالے سے شکایات درج کرانے کی سہولت ہوگی۔بروقت ازالے کیلئے فوری طورپرکارروائی کیجائے گی۔عوامی شکایات کے فوری اندراج کیلئے4سطحوں پرکنٹرول سینٹرقائم کئے ہیں۔مرکزی سیکرٹریٹ کے علاوہ صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی سطح پرکنٹرول رومز قائم کئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات سے متعلق شکایات کمیشن کی ای میل پربھی کی جا سکتی ہیں۔عوامی شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن اورواٹس ایپ نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔ابتدائی طورپرسینٹرصبح 8سےشام6بجے تک کام کرے گا۔سہولت سینٹر 15جنوری سے انتخابی نتائج کے حصول تک 24گھنٹے کام کرے گا۔کنٹرول سینٹر میں الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔