انتخابی اصلاحاتی ، اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ دیا

انتخابی اصلاحات کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ دیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے تمام پارلیمانی رہنماؤں کو خط لکھ دیا ہے۔اسد قیصر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنما شامل کیے جائیں گے، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن سینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کی نامزدگی کے بعد جاری کیا جائے گا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے، ماضی میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی منڈی لگتی تھی جس کا خاتمہ کرنا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ کرپٹ پریکٹسز کا خاتمہ کرکے پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے، جس کے لیے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات لانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کے حوالے سے خط لکھا تھا۔
