انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر آج 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 135 پوائنٹس کے اضافے سے 52 ہزار 478 پر آ گیا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 52 ہزار 342 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
