انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان ختم کرنے سے کوئی تعلق نہیں
پلیئرز ایسو سی ایشن نے انگلینڈ ٹیم کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار کرنے کے معاملے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے ، نیوزی لینڈ ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی دورے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا ۔
پلیئرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین رچرڈ بیوِن نے بتایا کہیونین نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو یہ نہیں کہا کہ کھلاڑی دورہ نہیں کریں گے۔یہ کہنا سو فیصد غلط ہے کہ ٹی ای پی پی پی نے مداخلت کرکے کہا کہ کھلاڑی دورہ نہیں کریں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں سال کے اوائل میں ہم نے اکتوبر میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں دو ٹی20 میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین ٹیم کے مختصر ٹور کی بھی منظوری دی تھی۔اس سلسلے میں بتایا گیا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے اس ہفتے کے اختتام پر خواتین اور مردوں کی ٹیموں کے ان اضافی میچز کے حوالے سے اجلاس طلب کیا اور ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہم نے ہچکچاہٹ کے ساتھ دونوں ٹیموں کی دورے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
