نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اشتہار کی منظوری
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تحصیل رائے ونڈ میں زرعی اراضی اور تحصیل کینٹ میں کمرشل اراضی کی نیلامی کے لیے اشہتار جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر نے سابق وزیراعظم کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کرنے کی اجازت مانگی تھی جس کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم کی اراضی کی نیلامی کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پرائس اسسمینٹ کمیٹی کی جانب سے 11سو 28کنال زمین کا تخمینہ چار ارب 15کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے 11سو 28کنال اراضی کا تخمینہ لگا کر تین کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ۔ موضع میاں میر ،مانک اور بدوکی ثانی کی جائیدادیں آئندہ کچھ دنوں میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔ موضع میاں میر 135 اپر مال پر دو کنال 8 مرلہ کمرشل پلاٹ کا تخمینہ 20کروڑ48لاکھ 32ہزار روپے لگایا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم کی موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ زرعی اراضی کی نیلامی 3ارب 4کروڑ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا، بدوکی ثانی میں 279 کنال زرعی اراضی کی نیلامی 91کروڑ 34لاکھ روپے میں کروائی جائے گی ۔
اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید ، تحصیل کینٹ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان رانجھا کنونیئر مقرر کر دیئے گئے۔
