اوورسیز ووٹ دینے سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکنے کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں عدالت عظمیٰ‌سے رجوع کرونگا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا، ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل اے 35 اور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی۔

Back to top button