اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے کا ہو گیا

ملک بھر میں ڈالر 180 روپے پر پہنچ گیا ، پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔

انٹربینک میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 178.08 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا عمران صداقت اور امانت کے کسی معیار پر پورا اترتے ہیں؟
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ آفیشل ریٹس کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 177.61 روپے رہی ہے۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 201.08 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.52 روپے، آسٹریلوی ڈالر 127.34 روپے، سعودی ریال 47.34 روپے، اماراتی درھم 48.35 روپے، کویتی دینار 586.50 روپے ، عمانی ریال 461.129 روپے، کینیڈین ڈالر 140.25 روپے اور بحرینی دینار 471.07 روپے ہے۔

کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے دستیاب ڈیٹا کے مطابق جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں تجارتی عمل کے دوران ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت 180.50 روپے رہی، جو کاروباری دن کے اختتام سے کچھ قبل 180 روپے ہو چکی تھی۔
کاروباری دن کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 180.25 جب کہ قیمت خرید 178.5 رہی۔

Back to top button