فواد چودھری کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس
معروف صحافی سمیع ابراہیم نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے خلاف نااہلی کی درخواست واپس لے لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست گزار سمیع ابراہیم نے فواد چودھری کے خلاف نااہلی کیس واپس لینے کی استدعا کر دی ، عدالت کی جانب سے کیس واپس لینے کی استدعا پر فیصلہ آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی نااہلی کے لیے دائر کیس پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ، سمیع ابراہیم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ درخواست واپس کیوں لینی ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ مجھے ہدایات دی گئی ہے کہ سمیع ابراہیم لاہور چلے گئے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے عدالت سے کہا کہ اگر پٹشنر واپس لینا چاہتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں ذرا بھی شرم نہیں آتی
خیال رہے کہ فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے درمیان گزشتہ 2 سال سے شدید لفظی جنگ جاری تھی۔
