کرونا نے مزید 10 افراد کی جان لے لی
ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ، مہلک وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 46 ہزار 697 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 350 افراد میں وائرس مثبت آیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا بلدیاتی ترمیمی بل پر دستخط سے انکار
گزشتہ روز مہلک وبا نے مزید 10 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد ریکارڈ کی گئی ، 771 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
