آئی ایم ایف چاہتا ہے تمام اشیا پر ٹیکس لگا دیں
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے تمام اشیا پر ٹیکس لگا دیں، لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، منی بجٹ سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا
اسلام آباد میں معاون خصوصی فرخ حبیب کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران انہوں ںے کہا کہ منی بجٹ معیشت پر بوجھ نہیں، اس بجٹ میں صرف دو ارب روپے کے ٹیکسز ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے نئے قانون پر ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں ہے کہ وہ اداروں کو خودمختاری دینا چاہتی ہے تاکہ ادارے مضبوط ہیں کیوں کہ جب تک اداروں میں مداخلت ہوتی رہے گی ادارے کبھی مضبوط نہیں ہو سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی نمک، مرچ، مصالحوں سمیت دیگر چند اشیا پر ٹیکس لگنے سے متاثر ہوگا، منی بجٹ سے مہنگائی بڑھنے کی باتیں محض افواہیں ثابت ہوئی ہیں، بل میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
